• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر نواز شریف کے پلیٹلیٹس گِر رہے ہیں، فواد چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے مناظر دیکھ کر مریم کے پاپا کے پلیٹ لیٹس پھر سے تیزی سے گِر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ خاتون کی بےسر و پا گفتگو کی براہِ راست نشریات نہایت شرمناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسائل کے استعمال کے باوجود انہیں اپنے بیانیے کا کوئی خریدار نہیں مل رہا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پے در پے پریس کانفرنسز، پھولی سانسیں حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کا پیش خیمہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ ناکام ہے تو مجرموں کے حکمران گروہ کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ اب تو چچا کی حکومت ہے، مریم نواز ہمت کریں اور پاپا کو لےکر وطن واپس پہنچیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آزادی مارچ سے خطرہ نہیں تو ہزاروں پولیس، ایف سی اور رینجرز کیوں جمع کیے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مریم کے والد کا ”مجھے کیوں نکالا“ مارچ گھنٹوں میں ہَوا میں تحلیل ہوا، ریاست اور اس کے ادارے عوام کے فیصلے کو وقعت دیں۔

قومی خبریں سے مزید