• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت آئی پنجاب کو عہدے سے ہٹانا نہیں چاہتی۔ 

ذرائع کے مطابق فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کر دیا جائے۔

عمران خان پر حملے کے بعد فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے طور پر کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے فیاض دیو کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

قومی خبریں سے مزید