پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پشاور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امن و استحکام کے لیے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں سماجی اقتصادی ترقی ممکن ہوئی۔