اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے وزیر آباد کے معظم گوندل، صحافی صدف نعیم، راہوالی کے سمیر نواز اور لاہور کے حسن بلوچ کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کر کے چیک جاں بحق ہونیو الوں کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔