بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس بولنگ اٹیک ہے جبکہ انگلینڈ کے پاس تکنیکی لحاظ سے بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔
سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین بولر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک بہترین آل راؤنڈر ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم سے متعلق سنجے منجریکر نے کہا کہ انگلش سائیڈ کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر 7 بولنگ آپشنز ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے لیے ماڈرن فارمولا استعمال کرتی ہے، اس کے ٹاپ آرڈر کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن میں شیڈول ہے۔