• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا معاہدہ

پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا معاہدہ، فوٹو کولاج
پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا معاہدہ، فوٹو کولاج

وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے نام کیلیفورنیا قانون ساز اسمبلی کی کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن نے ایک مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں حکومت کو پنجاب اور کیلیفورنیا کےدرمیان سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے کیلیفورنیا کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی اینڈ ڈی سلمان غنی نے وزیر اعلیٰ  کو اجلاس کے دوران معاہدے کی تفصیلات اور جزیات سے آگاہ کیا۔

جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔

اس حوالے سے پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ معاہدے سے پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تجارتی، معاشی اور کاروباری تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اورثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو اس معاہدے سے فروغ ملے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کوحتمی شکل دینے کے لیے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ میں خصوصی سیل بنایا جائے گا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی بتایا کہ کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی معاہدے کی قرار داد منظور کرچکی ہے۔

اس حوالے سے کریس آر ہولڈن کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ دعوت دینے پر بے حد خوشی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی قیادت میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید