آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک شاہین شاہ آفریدی پر 100 ورلڈکپ قربان۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 100 ورلڈکپ قربان ہیں اس بندے کی صحت پر۔
ایک اور صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرننگ پوائنٹ تھا، آپ ناقابل یقین ہیں ، بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔
ایک صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی اسٹیڈیم سے باہر اداس بیٹھے تصویر شیئر کی۔
ایک صارف نے تو شاہین آفریدی کے گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’خدا ایسا وقت دوبارہ نہ لائے پلیز۔ شاہین شاہ آفریدی جلد ٹھیک ہوجائیں۔‘
ایک سوشل میڈیا صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔