• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی ایک بار پھر انجرڈ، فائنل میں اوور پورا نہ کرسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ فیلڈ نگ کرتے ہوئے ان کا گھٹنا مڑ گیا۔ میلبورن میں فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔ اس سے قبل کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔ تاہم وہ تھوڑی دیر بعد دوبارہ گراؤنڈ میں واپس آگئے لیکن ایک اوور کے بعد ان فٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شاہین کان فٹ ہونا ٹیم کے لئے اس موقع پر بڑا نقصان دے ثابت ہوا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید