• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

92ورلڈکپ کا فائنل وسیم اکرم، 2022 کا سیم کرن ہیرو بنے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میلبورن فائنل کو 30 سال پہلے پاکستان کی تاریخی فتح کا ری پلے قرار دیا جارہا تھا ۔ فائنل میں جب پاکستان نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو لوگوں نے کہا کہ1992 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا لیکن اس نامکمل اسکرپٹ کو سیم کرن نے مکمل کیا جنہوں نےپاکستان کے خلاف 4 اوورز میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کی اور مین آف دی میچ کے حقدار پائے۔ ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لینے پر انہیں پلیئر آف دی ٹور نامنٹ بن گئے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے بہترین بولنگ سیم کررن کی 10 رنزکے عوض 5 وکٹ رہی۔ 1992 کا فائنل پاکستان کو وسیم اکرم نے جتوایا تھا۔ وہ فائنل کے بہترین کھلاڑی اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ وسیم کی طرح سیم کرن بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں۔ سیم کرن نے بین اسٹوکس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے اسٹوکس پرفارم کرجاتے ہیں، میرے سمجھتا ہوں کہ پلیئرآف دی میچ بین اسٹوکس کوملنا چاہیے تھا۔

اسپورٹس سے مزید