• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم سے معاملہ طے پاگیا، مونس الہٰی

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ لوگوں کا انتظار کرنا قبول نہیں، حل آج ہی نکال لیا جائے گا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائش گاہ ظہور الہٰی روڈ پر ٹریفک جام کے معاملے پر مونس الہٰی نے بیان جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ معاملہ طے پایا ہے، پہلے ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔

مونس الہٰی نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی مان گئے ہیں وہ 10 منٹ پہلے روانہ ہوجایا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور باقی وی وی آئی پیز اپنی اپنی ذمہ داری خود اٹھائیں۔

قومی خبریں سے مزید