• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئیڈیاز 2022ء میں سندھ پولیس کے لیے مختص کی گئی جگہ—تصاویر بشکریہ سندھ پولیس
آئیڈیاز 2022ء میں سندھ پولیس کے لیے مختص کی گئی جگہ—تصاویر بشکریہ سندھ پولیس

سندھ پولیس کا سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 15 سے 18 نومبر 2022ء تک آئیڈیاز 2022ء کے نام سے منعقد ہونے والی 11 ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار میں شرکت کر رہا ہے۔

بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز کی تقریب میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت ہے۔

اس تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتوں، OEMs، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔


جدید طرز پر آئیڈیاز 2022ء کے انعقاد کا مقصد دفاعی خریداروں اور فروخت کنندگان کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

ہال نمبر 8 پاکستان پویلین میں سندھ پولیس کا محکمہ جدید ترین پولیسنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو نظام میں شامل کرنے کی جانب اپنے سفر کے حوالے سے اپنی خدمات کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہاں جدید ترین ہتھیاروں اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس پیشہ ورانہ اور تربیت یافتہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کی خدمات و خصوصیات کو بھی اجا گر کیا جا رہا ہے۔

مہمانوں کو سندھ پولیس کی جانب سے مجرموں کو پکڑنے کے لیے حال ہی میں لانچ کی گئی ’تلاش‘ ایپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا ہے کہ ماضی قریب میں سندھ پولیس خاص طور پر سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے اپنی خدمات کے دائرے کو وسیع کیا ہے اور جدید تکنیکس اور ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی قیادت نے نمائش میں اپنی خدمات کی خصوصیات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نمائش میں شرکت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید