اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں ʼʼ نیب قانون میں ترامیم کے ایکٹ مجریہ 2022ʼʼکے خلاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی مختصر سماعت کے دوران درخواست گزار ،عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ ماضی میں بھی یہ عدالت نیب کے مختلف مقدمات میں قرار دے چکی ہے کہ کرپشن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ کرپشن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتی ہے۔