وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی کیا ہو؟ عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈر شپ کو زمان پارک بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیری مزاری، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، محمود خان اور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔
عمران خان نے اہم اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال، عون عباس، عامر کیانی، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر ارسلان خالد اور شفقت محمود کو بھی بلالیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تنظیمی قیادت کو بھی زمان پارک کے اجلاس میں بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اس اہم اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل زیر بحث آئیں گے، مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ بھی زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔