• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھڑی سے جڑا مشکوک کردار خواجہ آصف کا دست راست ہے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ گھڑی سے جڑے مشکوک کردار کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور  وہ خواجہ آصف کا دست راست ہے۔

عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ  وزیر دفاع کا گھڑی کے معاملے پر پریس کانفرنس کرنا سمجھ سکتے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ قوم سارے نقطے جوڑ رہی ہے کہ اس پوری منظم مہم کے پیچھے کون کون ہے؟  دن کو کرپشن اور رات کو فون کرکے پیر کون پکڑتا تھا قوم کو سب پتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد گھڑی کے نام پر ہی سیاست کرنی تھی تو بہتر تھا ہار مان لیتے۔

قومی خبریں سے مزید