• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Latest News
پیرس......نئے سال کو دنیا بھر میں خوش آمدید کہا جارہا ہے لیکن پیرس حملوں کے بعد سے خوف کے سائے ایفل ٹاور پر اب تک چھائے ہوئے ہیں۔پیرس میں ہونے والی نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

برسلز،امریکا،برطانیہ میں بھی پہروں اور ناکوں میں جشن منایا جائے گا۔نئے سال کی خوشی سے زیادہ یورپ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں،پیرس کے ایفل ٹاور سے اس بار رنگ و نور کی برسات نہیں ہوگی بلکہ ایفل ٹاور کے سائے میں اس بار گن مینز کھڑے ہیں اور نیو ائیرنائٹ کا جشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی خطرات کے باعث برسلز میں بھی نئے سال کا جشن ماند پڑگیا، جھلملاتی روشنی سے دو آتشاں آسمان کا نظارہ اس بار برسلز میں بھی نہیں ہوگا۔

امریکا اور برطانیہ بھی اس بار نئے سال کا جشن منائیں گے لیکن ذرا محتاط ہوکر، پہروں اور ناکوں میں تقریبات کا آغاز ہوگا ٹائمز اسکوائر پر، یہ وقت پہلی بار آیا ہے جب نئے سال کے جشن کی تقریب میں آنے والے لوگوں کی تلاشی لی جائے گی۔
تازہ ترین
تازہ ترین