• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

عطا تارڑ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تسنیم حیدر اور ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُسے فراڈیا قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ’بظاہر یہ بندہ فراڈیا لگتا ہے، نہ کبھی نام سنا نہ کبھی دیکھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ چینلز نے تسنیم حیدر کو سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنا دیا، شرم کرو، جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ’تسنیم حیدر ن لیگ کے بجائے ذلفی بخاری کا ترجمان ہوسکتا ہے، اکثر پی ٹی آئی کے اجتماعات میں نظر آتا ہے۔‘


قومی خبریں سے مزید