• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ نے بیٹی کو قتل کیا، ماں نے لاش سوٹ کیس میں پیک کرنے میں مدد کی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک سنگ دل باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کردیا، ماں نے لاش کو سوٹ کیس میں رکھنے میں مدد کی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کو اس کے والد نے اس کے ضدی ہونے کے باعث قتل کیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آنجہانی لڑکی کی لاش یمونا ایکسپریس وے کے قریب ایک سوٹ کیس میں برآمد ہوئی تھی۔ 

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق آنجہانی لڑکی ایوشی چوہدری کے والدین کو اس کے قتل کے الزام میں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ 

نتیش یادیو نامی اس شخص نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر قتل کیا جبکہ پولیس کو یہ تاثر دیا کہ ان کی بیٹی انہیں بتائے بغیر کچھ دنوں سے گھر سے غائب ہے۔ 

دوسری جانب اس شخص نے یہ بھی تاثر دیا تھا کہ ان کی بیٹی نے دوسری برادری کے ایک آدمی سے شادی کرچکی ہے اور اسی وجہ سے رات دیر تک گھر سے باہر رہتی ہے۔ 

پولیس نے سوٹ کیس میں لاش ملنے کے بعد اس چھان بین شروع کی، اس سلسلے میں اس نے متعلقہ موبائل فونز کو ٹریس کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھیں جبکہ دہلی میں اس مقتول لڑکی سے متعلق پوسٹرز بھی چھپوائے۔ 

ایوشی کے والد جب اس کی لاش کی شناخت کے لیے وہاں پہنچے تو پولیس نے ان سے سوالات کیے، تاہم شک کی بنیاد پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ 

پولیس کے مطابق ایوشی نے دوسری برادری کے ایک شخص سے شادی کی جس کا نام چھاتراپال تھا، جبکہ اس بارے میں انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کو بھی نہیں بتایا تھا اور والدین کے مطابق یہ ان کا ضدی رویہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتیش نے ایوشی کو اپنی لائنسس گن سے قتل کیا اور پھر مبینہ طور پر اس کی لاش کو ایک سوٹ کیس میں بند کرکے متھورا نامی علاقے میں پھینک دیا۔ 

پولیس کے مطابق لاش کا چہرہ اور سر خون آلود تھے جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید