اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی درخواست میں ترکیہ نے فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوری سے اب تک کئی سماعت ہوچکی ہیں۔
اس حوالے سے آج ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں فریق بنیں گے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ ترکیہ ہر حال میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف عبوری فیصلہ دیا تھا۔
عالمی عدالت نے اسرائیل کو نسل کشی کے زمرے میں آنے والے تمام اقدامات سے باز رہنے کے لیے کہا تھا۔