• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس اور فتح تنظیم سیاسی اختلافات ختم کرنے پر رضامند

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطینی گروپس حماس اور فتح نے مذاکرات کے ذریعے سیاسی اختلافات ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں گروپس فلسطینی اتحاد اور یکجہتی کے حصول کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حماس اور فتح نے فلسطینی اتحاد کے فروغ کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور فتح سیاسی ہم آہنگی کے لیے تفصیلی بات چیت کی غرض سے چین میں موجود ہیں۔ حماس اور فتح کے درمیان 2007 سے سیاسی اختلافات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید