• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کسٹمز کی کارروائیاں، بھاری مالیت کے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام

پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مالیت کے نئے آئی فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئر پورٹ کراچی نے کیں۔

ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر لگ بھگ 1 کروڑ  روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

کارروائی میں شارجہ سے آنے والے 2 پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کے سامان کو چیک کیا گیا جس میں سے بھاری مالیت کے موبائل فونز اور الیکٹرانک اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

کسٹمز کے ترجمان کے مطابق مسافروں کے سامان کی مکمل ایگزامینیشن کے دوران بھاری تعداد میں موبائل فونز، موبائل ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، اسمارٹ رسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق اسمگل شدہ موبائلز و الیکٹرونک اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز  52 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

برآمد شدہ سامان کو ضبط کر کے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید