پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے تقریر میں اپنی مدت کے تمام معاملات کا ذکر کیا، آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا اور ملک پر اثرات کا بھی ذکر کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے جو کہا اس کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے کو ایک ڈائریکشن دے دیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پارلیمان کو چھوڑ کر کسی اور سے غیر آئینی اقدام کی توقع رکھیں گے تواس میں کامیابی نہیں ہوگی۔