• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے رواں ہفتے میں نئے یوٹرنز کی لائن لگادی

سابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے میں نئے یوٹرنز کی لائن لگادی، اس سلسلے میں جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں کچا چٹھا سامنے لایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے اپنی ایمنسٹی اسکیم کو غلطی قرار دے دیا جبکہ رئیل اسٹیٹ مافیا کو سب سے بڑا مافیا قرار دیا۔

عمران خان اپنے دور میں رئیل اسٹیٹ کا کالا دھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم لائے، ایک ایمنسٹی اسکیم کے ایک سال بعد دوسری ایمنسٹی اسکیم لے آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ جیسے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کی مشہوری کے لیے اپنے وزیراعظم ہونے کا بھی لحاظ نہ کیا، اس پراجیکٹ سے متاثرہ کسان آج بھی رو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید