• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تقریباً مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، چڑیا گھر میں جلد فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گا، تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے تفصیلی دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل کے بعد شہری مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، شہری فیملیز کے ہمراہ چڑیا گھر آئیں اور تفریحی چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔

ترجمان ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کے ایم سی حکام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چڑیا گھر میں فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر تقریبا مکمل ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکہ کے دیئے گئے پیتل کے شیروں کا جوڑا، چڑیا گھر کی فوڈ اسٹریٹ پر نصب کردیا گیا۔

رنگ برنگی چھتریاں لگا کر فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت بنایا گیا ہے جبکہ جانوروں کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے۔

وسیع کار پارکنگ ایریا بھی بنایا گیا ہے، گاڑیاں چڑیا گھرکے اندر نہیں آسکیں گی۔

قومی خبریں سے مزید