• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے 77 سال کی عمر میں بھارتی شہر پونے کے اسپتال میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  وکرم گوکھلے کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کے جسم کے کئی اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے دوست کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔

دو روز قبل وکرم گوکھلے کی موت کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد بالی ووڈ فنکاروں نے تعزیتی پیغامات بھیجنے شروع کردیے۔

بعدازاں بالی ووڈ اداکار کی بیٹی اور اہلیہ نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکرم گوکھلے نے 1971ء میں 26 سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم پروانہ سے ہندی فلموں میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں ’ہم دل دے چکے صنم‘ ’اگنی پتھ‘ ’ہچکی‘ اور دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید