• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی فائنل: سندھ نے 7 وکٹ پر 230 رنز بنالیے

قائد اعظم ٹرافی فائنل کے پہلے دن سندھ نے ناردرن کے خلاف 7 وکٹ پر 230 رنز بنالئے ہیں، آصف محمود51 اور فواد عالم 36 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری فائنل میں ناردرن نے سندھ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کھیل کے پہلے دن ایک موقع پر سندھ کے 7 کھلاڑی صرف 151 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، اس کے بعد آصف محمود اور فواد عالم نے 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرلی ہے۔

پہلے دن کے اختتام پر آصف علی 51 اور فواد عالم 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ناردرن کی جانب سے موسیٰ خان اور مبصر خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید