• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی تااکتوبر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 348ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر) میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 348ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 726ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر62فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اکتوبر 2022میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 95ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرمیں 247ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر36فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید