• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے نواز شریف سے اپیل کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اپیل کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں فواد چوہدری نے نواز شریف سے ملک کا موجودہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے، ان کا جواب نہیں آیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کےلیے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کیا؟ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر صاحب کچھ اور کہتے ہیں، خیبر پختونخوا میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اُن کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید