• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے اے آر رحمان سے متعلق نیا تنازع چھیڑ دیا

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان نیا تنازع سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام لگایا کہ اے آر رحمان نے ان کی ہدایت کردہ فلم ایمرجنسی کے بارے میں نہ صرف ان سے ملنے سے انکار کیا بلکہ اسے ’پروپیگنڈا فلم‘ بھی قرار دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر نامور موسیقار کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ اے آر رحمان آپ اپنی نفرت میں اندھے ہیں، مجھے موسیقار پر افسوس ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے تعصب کا سامنا رہتا ہے، تاہم وہ اے آر رحمان کو سب سے زیادہ متعصب اور نفرت کرنے والا شخص سمجھتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا کہ ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سراہا گیا، لیکن اس کے باوجود اے آر رحمان نے منفی رویہ اپنایا۔

اے آر رحمان سے متعلق یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب موسیقار ’چھاوا‘ کو تقسیم پیدا کرنے والی فلم قرار دے چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید