وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بارات لےکر لاہور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی پہنچے جہاں نکاح کی تقریب ہوئی، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
جنید صفدر کی بارات میں میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت وفاقی و صوبائی وزرا، ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔
جنید صفدر کی شادی معروف سیاسی شخصیت شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے شیخ سے ہو رہی ہے۔ جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں ہو گی۔
جنید صفدر کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہوئی جہاں دولہا، دلہن کا فوٹو شوٹ بھی کیا گیا تھا۔