• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین ٹی وی سیریل کا ایوارڈ جیو کے ’رنگ محل‘ کے نام

جیو کے ڈرامے ’رنگ محل‘  کو بہترین ٹی وی سیریل کا ایوارڈ مل گیا
جیو کے ڈرامے ’رنگ محل‘  کو بہترین ٹی وی سیریل کا ایوارڈ مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس سال جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ نے ’بہترین ٹی وی لانگ سیریل‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈرامہ سیریل ’رنگ محل‘ کی کاسٹ نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیے ہیں، اس شو کی ٹوٹل 92 اقساط ہیں۔

اس ڈرامے کے مداحوں کو یہ خوشخبری جیو انٹرٹینمنٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہمیں اس سال لکس اسٹائل ایوارڈز کی ویورز چوائس کیٹیگری میں اپنے میگا ہٹ ڈرامہ سیریل رنگ محل کے بہترین ٹی وی لانگ سیریل کی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت فخر ہے، اس شو کو پسند کرنے اور سراہنے کے لیے سب کا شکریہ۔

ڈرامے کی کا سٹ میں ہمایوں اشرف، سحر خان، عروبہ مرزا، علی انصاری، فضیلہ قاضی، راشد فاروقی، شجر الدین، محسن گیلانی، صبیحہ ہاشمی، عاصم محمود، حمیرا بانو، سلمیٰ حسن، ثانیہ شیخ اور شبیر جان سمیت نامور اداکار شامل ہیں۔

ڈرامہ نگار شافعہ خان کے قلم سے تحریر کی گئی کہانی ’رنگ محل‘ کے ہدایت کار زاہد محمود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید