کاسا میچولہ، اٹلی (اے ایف پی) اٹلی کی حکومت نے جنوبی جزیرے اسکیا میں لینڈ سلائڈ کے بعد اتوار کے روز ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا اور ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہفتے کے روز کاسا میچولہ ٹیرمی کے ایک چھوٹے علاقے میں لینڈ سلائڈ کے بعد پے درپے مٹی کے تودے گرے تھے۔