• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے 3ارکان گرفتار، اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کوتوالی نے رابری کی وارداتوں میں مطلوب عرفان کھوکھر گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کا مال مسروقہ اور وادات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گرفتار ملزمان میں عرفان گینگ کا سرغنہ، عامر اور عدنان شامل ہیں .گرفتار ملزمان سے کل 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 02 موٹر سائیکل، 02 موبائل فونز، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 01 پسٹل 30 بور معہ گولیاں شامل ہے برآمد کر لیے .گرفتار ملزمان سے رابری کے 05 سے زائد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں.ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او گلگشت حماد نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او کوتوالی راؤ علی حسن نے اے ایس آئی نذر حسین اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔پولیس نے بیوی بچوں پر تشدد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کےُ لیےشہریوں کو لاکھوں روپے کے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو نوسربازوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید