• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل ہونیوالے میچ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑی آج پریکٹس کرینگے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے متعلق راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی بھی آج ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم، اظہر علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کے مطابق نعمان علی، زاہد محمود اور عبداللّٰہ شفیق بھی پریکٹس سیشن میں شامل ہوں گے۔

سعود شکیل اور ابرار احمد بھی آپشنل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جیتنے کے لیے آئے ہیں لیکن پاکستان کو شکست دینے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید