• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن ایک دفعہ پھر پولیس وردی پہننے کیلئے تیار

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اجے دیوگن ایک بار پھر روہت شیٹی کے ساتھ ’سنگھم‘ فلم کے تیسرے پارٹ کے لیے کام کریں گے۔

اس بات کی تصدیق فلمی کاروبار سے منسلک ایک شخصیت ترن آدرش نے کی ہے، اجے دیوگن سنگھم 3 کے لئے ایک مرتبہ پھر پولیس کی وردی پہنیں گے۔

قبل ازیں اجے اور روہت شیٹی نے سنگھم اور سنگھم ریٹرنز میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

ترن آدرش نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اجے دیوگن اور روہت شیٹی ایک کامیاب ملاپ ہے۔

سنگھم کے تیسرے پارٹ کا نام ’سنگھم اگین‘ ہوگا، اجے ’بھولا‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہونے کے بعد سنگھم کے لئے تیار ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید