• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے‘ تحلیل کرنے میں رتی بھر تاخیر نہیں ہوگی، پرویز الٰہی

لاہور(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے‘عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر تاخیر نہیں ہوگی۔

ادھر چیئرمین تحریک انصاف نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا‘اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کےبارےمیں حتمی مشاورت ہو گی۔

 گزشتہ روز پرویزالٰہی کی زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ‘اس موقع پر پرویز خٹک ‘مونس الہٰی اور حسین الہٰی بھی موجود تھے۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقا ت میں اسمبلی توڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا‘ملاقات پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے پرمشاورت تک محدود رہی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پرعمران خان کو موجودہ سیاسی صورتحال میں موثر طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔

 ملاقات کے بعدسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی بھر بھی تاخیر نہیں ہوگی‘ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں دے دی ہے‘عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے‘ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید