• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشن امپویسبل جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مشن امپویسبل جیسی ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی، میں نے بہت اچھی محبت کی کہانیوں پر مبنی فلمیں کیں، سماجی مسائل پر فلمیں کی، منفی کردار بھی ادا کیے لیکن مجھے کوئی بھی ایکشن فلم میں کاسٹ نہیں کرتا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں 57 برس کا ہوچکا ہوں، اب سوچا ہے کہ اگلے 10 سال تک مجھے ایکشن فلمیں کرنی چاہئیں۔

آج کل شاہ رخ خان اپنی نئی فلم پٹھان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید