• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز: اطالوی سفارتکاروں کی گاڑیوں پر دھماکا خیز ڈیوائسز سے حملہ

ایتھنز میں اطالوی سفارتخانے کی عمارت۔
ایتھنز میں اطالوی سفارتخانے کی عمارت۔

یونان کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایتھنز میں اطالوی سفارتکاروں کی دو گاڑیوں کو دھماکا خیز ڈیوائسز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے کے قریب اطالوی سفارتکار کے گھر کے باہر دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا گیا، دھماکے سے سفارتکار کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

دوسری دھماکا خیز ڈیوائس ایک اور سفارتکار کی گاڑی کے قریب نصب کی گئی تھی جس میں دھماکا نہیں ہوا۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انارکی پھیلانے والے عناصر کی جانب سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی دورہ یونان پر ایتھنز میں موجود ہیں۔

یونان کی وزارت خارجہ نے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ناقابل قبول اقدامات یونان اور اٹلی کے بہترین تعلقات اور طویل عرصے سے قائم دوستی کو خراب نہیں کرسکتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید