وائٹ ہاؤس نے6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے میں مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کا الزام اُس وقت کی اسپیکر نینسی پلوسی پر عائد کردیا۔
کیپیٹل ہل پر حملے سے متعلق وائٹ ہاؤس نے نیا بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 6جنوری 2021 کو گرفتار افراد کے ساتھ ناانصافی ہوئی، احتجاج کرنے والوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی پر مظاہرین کو روکنے میں ناکامی کا الزام نینسی پلوسی پر عائد کیا گیا ہے۔