نیپال میں انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے مسجد میں لوٹ مار اور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے بعد سرحدی شہر برگنج (Birgunj) میں کرفیو لگا دیا گیا۔
نیپال اور بھارت کی سرحد پر واقع برگنج شہر دارلحکومت کٹھمنڈو سے ایک سو تیس کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔
حکام کے مطابق شہر میں سڑک پرآنیوالوں یا مظاہرہ کرنیوالوں کو گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہر میں ہندو انتہاپسندوں نے اتوار کو مسجد میں لوٹ مار کی تھی جس پر مسلمان مشتعل ہیں۔