• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس، ڈرائیور نے بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی

مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ بس کے نیچے آکر فٹ پاتھ پر کھڑا اٹھارہ برس کا اسرائیلی نوجوان مارا گیا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بس ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کیخلاف احتجاج کیلیے جمع تھے۔

واقعہ کے بعد مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردی، بسوں پر پتھراؤ کیا، پولیس اور دیگر اہلکاروں پر انڈے اور دیگر اشیا پھینکیں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگائی گئی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید