• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو امریکی حکام سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم ہائر کرنا پڑی، بھارتی میڈیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو امریکی حکام سے ملاقاتیں اور بات چیت کرنے کے لیے امریکی لابی ہائر کرنا پڑی۔

نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اس لابنگ فرم نے بھارتی سفارتی مشن کو 2025 میں کئی ملاقاتوں کے انعقاد میں مدد فراہم کی۔ 

لابنگ فرم نے بھارتی سفارتخانے اور امریکی محکمہ خارجہ و قومی سلامتی کونسل کے مختلف عہدیداران کے درمیان ملاقاتیں اور کالز کرانے میں مددفراہم کی۔ جن میں بھارت سے واشنگٹن ڈی سی کے اعلیٰ سطح کے دوروں کی تیاری بھی شامل تھی۔

امریکا میں مقیم بھارتی نژاد دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ  نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع ہیگسیتھ کے ساتھ ملاقات کے لیے لابنگ کی مدد لی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید