مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا۔
ترجمان نیشنل پارک کا کہنا ہے کہ زخمی تیندوے کو ڈھوڈیال فیزیٹری منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔
دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے، خاتون چینی سیاح ’’پاکستانی کے چینی زبان‘‘ بولنے پر حیران رہ گئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ستمبر میں امریکا سے ریگولیٹرز آرہے ہیں تاکہ ہماری فلائٹس امریکا سے بھی شروع ہو سکیں۔ کوشش ہے کہ 14 اگست سے برطانیہ کی پروازیں شروع ہوجائیں۔
علیمہ خان پر سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام ہے۔ ان کے خلاف کارروائی 27 مئی 2025 کی ایک انکوائری کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے۔
کراچی شہر سے مجموعی طور پر رواں سال 597 بچے اور بچیاں لاپتہ اور اغواء ہوئے، 579 بچوں کو تلاش کرلیا گیا۔
خاتون نے کہا کہ تیراکی کی شرط لگانے والے لوگ اس کے شوہر کی موت کے ذمہ دار ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اس کیخلاف لاہور میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمہ کیخلاف دسمبر 2024 میں شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستان آکر کسی تحریک کی قیادت کرنے کی آئین اجازت نہیں دیتا، اوور سیز پاکستانیوں اور ان میں بڑا فرق ہے، یہ برطانیہ میں پیدا ہوئے، خود کو کبھی پاکستانی نہیں کہا۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا کچھ ہوا ہے؟ اس حوالے سے چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے بتا دیا۔
قوال ندیم صابری کا کہنا ہے کہ ہم قوالی کے فنکشن کیلئے جا رہے تھے اور اپنی منزل پر پہنچنے والے تھے کہ یہ واقعہ ہوا۔ ہم قوال لوگ ہیں ہمارے کیا قصور تھا۔
تربیلا ڈیم کے آج را ت اسپِل وے دوبارہ کھولے جائیں گے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، اس حوالے سے آبادی کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت 3 مقدمات پر سماعت کے دوران مقدمات میں 3 نئے سرکاری گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیے۔
کراچی کے علاقوں ملیر اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 20 سال میں کتنی زرعی زمین رہائشی اسکیموں کی نذر ہوئی؟ صوبائی حکومتیں ڈیٹا اکٹھا کریں، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان بحران پیدا کر رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔