• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف ناقص کارکردگی، 6ایس ایچ اوز تبدیل کرنیکا حکم

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کیخلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کیخلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رات گئے تک کوئی نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا، تھانہ ترنول کے ایس ایچ او ٹیپو سلطان کو عہدہ سے ہٹا کر سید عشر عباس نقوی کو تعینات کر دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید