• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اثاثہ جات میں پراپرٹی اور مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی تھی۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد درخواستوں پر فیصلے کا اختیار نہیں، ہم نیب ہیں نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید