• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری

فوٹو، اسکرین گریب جیو نیوز
فوٹو، اسکرین گریب جیو نیوز

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

میرپور آزاد کشمیر میں چیچیاں وارڈ نمبر 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 52 پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان لڑ پڑے۔

جھگڑے کے دوران کارکنوں نے لاتوں اور گھونسوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

اس سے قبل بھمبر میں وارڈ نمبر 3 میں پولنگ اسٹیشن 159 اور 160 پر کشیدگی کے بعد پولیس پہنچ گئی تھی۔

پولنگ کے دوران 3 افراد گرفتار

پولیس کے مطابق موقع سے خلاف ورزی اور تلخ کلامی پر 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، غیرمتعلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر پابندی ہے۔

 میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔

میرپور ڈویژن بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550 ہے، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں مجموعی طور پر ایک ہزار 70 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید