• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ نائن بازار آتشزدگی، تحقیقاتی کمیٹی قائم، سفارشات پیش کریگی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بدھ کو ایچ نائن ہفتہ وار بازار میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو تین دنوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، جمعرات کو متاثرہ بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بازار ڈے نہیں تھا جس کی وجہ سے عام لوگ نہیں تھے اور نقصان کم ہوا۔انتظامیہ کی 20 کے قریب فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں ، بازار میں فائر بریگیڈ کا ایک مستقل پوائنٹ بنا رہے ہیں جہاں عملہ موجود رہے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے سٹال ہولڈرز کو بھی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید