• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتریونیورسٹی میں زیر تعلیم صومالی طالبعلم کے قتل کیس کی سماعت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے نشتر ہسپتال میں زیر تعلیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالرحمن کے قتل کے مقدمہ میں ملوث صومالین ڈاکٹر عبدالعزیز کے خلاف کیس کی سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 12 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق 10 اگست کو چیف سیکورٹی آفیسر نشتر ہسپتال صباحت شیر خان نے زیر دفعہ 302 مقدمہ نمبر 583/22 درج کرایا۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلاء بحث کے لیے 15 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم راشد جاوید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ نے رواں سال مقدمہ نمبر 690 درج کیا تھا۔
ملتان سے مزید