• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا مضبوط سیکیورٹی تعاون ضروری ہے: مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان—فائل فوٹو
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط سیکیورٹی تعاون ضروری ہے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاک امریکا دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ موجودہ دور میں بلاک سیاست عالمی امن کو خطرے میں ڈالے گی، ہمیں عالمی قانون اور انصاف کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین میں روابط رکھنے کے لیے جس اسٹیٹ مین شپ کا مظاہرہ کیا گیا ہے پاکستان اسے سراہتا ہے، امریکا اور چین کے درمیان معاشی انحصار روایت بن چکی ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کسی ایک کا انتخاب کرنے کی بجائے ممکنہ حد تک پل کا کردار ادا کرنا چاہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے 97 ملین ڈالرز کی فراخدلانہ امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سفیرِ پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات اور مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت یا روابط کی عدم موجودگی خطرناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید