• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں عمر شریف انڈر پاس میں حادثات کی بازگشت

سندھ اسمبلی میں عمر شریف انڈر پاس میں حادثات کی بازگشت سنائی دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ عمر شریف انڈر پاس میں مناسب اقدامات نہ ہونے سے حادثات ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف انڈرپاس میں پانی ٹپکتا ہے اور انڈر پاس میں گرتا ہے۔

اس معاملے پر پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو نے کہا کہ پانی کی نکاسی کا بندوبست کیا جانا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف میں روڈ ہونے کی وجہ سے پمپ کے ذریعے بھی پانی نہیں نکالا جاسکتا، تکنیکی بنیادوں پر دیکھیں کہ اس کا کیا حل نکالا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید