• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری مقدمہ میں ملزم کی ضمانت، دوسرے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) اایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کے طالب علم کو غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کرنے کے مقدمہ میں ملوث معروف ٹرسٹ مالک  کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے  مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21 دسمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبالی بیان پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ملتان سے مزید